صوبائی حکومت صوبے میں خواتین کے لئے بہترین تجارتی ماحول فراہم کرنے کے لئے سرگرم ہے،، عبدالکریم

صوبے کی خواتین کو صنعتی ترقی کے لئے آگے آنا چاہئے تاکہ صوبے میں صنعتی اور تجارتی ترقی ممکن ہوسکے

جمعرات 18 اپریل 2019 18:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) صوبے کی خواتین کو صنعتی ترقی کے لئے آگے آنا چاہئے تاکہ صوبے میں صنعتی اور تجارتی ترقی ممکن ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ڈیزائن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔معاون خصوصی نے مزید کہاکہ خواتین کے لئے تجارت وقت کی ضرورت ہے اور اپنے پائوںپرکھڑا ہونے کا وقت آگیا ہے اور صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی وجہ سے خواتین کو روزگار کے لئے بہترین ماحول فراہم کیا جارہا ہے اور ہمارا صوبہ جغرافیائی حدود کی وجہ سے صنعت و تجارت میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔

افغانستان کے ساتھ بارڈر کو تجارتی مقاصد کے لیے کھولنے سے صوبہ میں معاشی انقلاب آئے گا خاص کر خواتین کے لئے باعزت روزگار کے نئے دروازے کھلیں گے۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے انسٹیٹیوٹ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اوراس کے کام کو کافی سراہا۔ آخر میں معاون خصوصی نے نمایا ںکارکردگی پر طلباء وطالبات میں سرٹیفیکیٹس اور کیش انعامات تقسیم کئے ۔ NIDA کے ڈائریکٹر نے معاون خصوصی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اس عزم کااظہار کیا کہ NIDA (نیشنل انسٹیٹیویٹ آف ڈیزائن Anaylysis )صوبے میں خواتین کو باعزت روزگار اور ہنر فراہم کرنے میںاپنا کردار ادا کریگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں