جمرود، خیبر ملین مارچ حکمرانوں کی نیندیں حرام کردیگا، مفتی اعجاز

جمعرات 18 اپریل 2019 21:22

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) جمعیت علماء اسلام ف کے جنرل سیکرٹری فاٹا مفتی اعجاز۔صوبائی رہنماء عزیز الدین اشرفی۔قاری افسر خان۔قاری جہاد شاہ کے ھمراہ جمرود پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے 21 اپریل کو جمرود باب خیبر کے مقام پر تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ میں عوام سے شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے خیبر کے تمام اقوام آفریدی۔

(جاری ہے)

ملاگوری۔شلمانی۔شینواری۔مہمند سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کو دعوت دی ہے انہوں نے الحاج کاروان کے رہنماوں اور پی پی پی کا بھی مارچ میں شمولیت کے اعلان پر دونوں تنظیموں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ انشا ء اللہ ملین مارچ کے خاتمے کے بعد مولانا فضل الرحمان کا اسلام آباد میں فیصلہ کن ملین مارچ اور دھرنا دیا جائے گا جس سے اسلام مخالف حکمرانوں کی نیندیں حرام ہو جائینگی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں