آئی ٹی بورڈ کے زیر سایہ سٹیزن فسیلی ٹیشن سنٹرز کے قیام کے منصوبے سے شہریوں کو ایک ہی چھت تلے مختلف نوعیت کی خدمات آن لائن فراہم کی جائینگی، کامرانس بنگش

جمعرات 18 اپریل 2019 23:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش نے کہا ہے کہ آئی ٹی بورڈ کے زیر سایہ سیٹیزن فیسیلیٹیشن سنٹرز کے قیام کے منصوبے سے شہریوں کو ایک ہی چھت کے نیچے مختلف نوعیت کی خدمات آن لائن فراہم کی جائیں گی۔ مجوزہ منصوبہ گڈ گورننس کی جانب ایک اہم قدم ہو گا اور اس کے ذریعے تقریبا 45 اقسام کی مختلف شعبوں اور محکمہ جات سے وابستہ خدمات ایک ہی مقام پر دستیاب ہوں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز اپنے دفتر پشاور میں خیبر پختونخوا میں سٹیزن فیسیلیٹیشن سینٹرز کے قیام کے حوالے سے فزیبیلٹی سٹڈی اور مجوزہ پلان کے بارے میں ان کو دی جانے والی بریفنگ کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم ڈی آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر شہباز خان، ڈائریکٹر عاصم جمشید،ڈپٹی کوآرڈینیٹر پی ایم ار یو ڈاکٹر عاکف اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کو صوبے میں آئی ٹی بورڈ کی زیر سرپرستی سٹیزن فیسیلیٹیشن سینٹر زکے قیام کے مجوزہ منصوبے کے چیدہ چیدہ خدوخال اور عوامی خدمات کے لیے اس کی افادیت پر بریفنگ دی گئی۔ ان کو بتایا گیا کہ مجوزہ سنٹرز کے ذریعے عوام کو چار اقسام کے ذریعے خدمات فراہم کرنے کا پروگرام تجویز ہے جس کے ذریعے شہریوں کو مطلوبہ ضروریات کی محض اطلاع کے ذریعہ خدمات کی فراہمی، درخواست دائر کرنے کے ذریعہ خدمات، درخواست کو متعلقہ شعبوں تک پہنچانے اور ان سے مقررہ وقت میں خدمات حاصل کرنا جبکہ گھر پر خدمات کی فراہمی جیسی خصوصیات شامل ہیں۔

اس موقع پر معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں سٹیزن فیسیلیٹیشن سینٹر ایک ماڈل کے طور پر قائم کیا جائے گا جبکہ بعد میں اس کو پورے صوبے تک توسیع دی جائے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں