عدالتی حکم کے باوجود ان کانام ای سی ایل سے نہیں نکالا جارہا ،سید عالم محسود

جمعرات 18 اپریل 2019 23:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) پختون تحفظ مؤومنٹ کے سرکردہ رہنماء ڈاکٹر سید عالم محسود نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود ان کانام ای سی ایل سے نہیں نکالا جارہا اور اگرمیری جان کولاحق بیماری کے باعث نقصان پہنچاہوتواس کی ذمہ داری وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ امور شہریار آفریدی پر عائد ہوگی اوران کے خلاف ایف آئی آر درج کرائینگے۔

پشاور پریس کلب میں اپنے وکلاء فضل خان ایڈوکیٹ ،رحیم شاہ ایڈوکیٹ اجمل خان آفریدی اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ وہ ناک کے خلیوں(sinuses) بندش کے باعث دمہ بیماری کا شکار ہیں، اس بیماری کا پاکستان میں سپیشلسٹ نہ ہونے پر انہوں نے لندن کے مارٹائم ہسپتال میں ڈاکٹر سے وقت لیا ، تاہم ٹکٹ لیتے وقت معلوم ہوا کہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے جس کو نکالنے کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت نے وفاق کو حکم دیا کہ ڈاکٹر سید عالم محسود کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے لیکن ان کی فائل پانچ دنوں سے شہریار آفریدی کے میز پر پڑی ہے ، عدالتی احکامات کے باوجود کوئی غور اس پر نہیں کیا جارہا، حالانکہ بیرون ملک جانے کیلئے دو بار ٹکٹس لئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر بیماری کے باعث ان کو خطرہ لاحق ہوا تو ذمہ داری وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ امور شہریار آفریدی پر عائد ہوگی اور ان کیخلاف ایف آئی آر درج کرا دینگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں