ورکنگ فوگ گرامراسکولوں اور لیبر کالونیوں میںایک لاکھ پودے لگانے کاہدف

جمعہ 19 اپریل 2019 00:05

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ورکرز ویلفیئر بورڈز کے زیر انتظام ورکنگ فوگ گرامراسکولوں اور لیبر کالونیوں میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے تاکہ ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار چیئرمین ورکرز ویلفیئربورڈ خیام حسن خان نے پشاور کے مختلف ورکرز فوگ پروگرامر اسکولوں میں باقاعدہ شجر کاری مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا موقع پر سیکرٹری ورکرز ویلفیئربورڈ ڈاکٹر محمد بلال ڈائریکٹر فنانس تاج ولی سید اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شعیب بھی موجود تھے اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ عمران خان کا ویژن ہے کہ پاکستان موجودہ دور میں ماحولیاتی مسائل سے بہترین طریقے سے نبرازما ہو اور اس کیلئے پہلے دور میں صوبائی حکومت نے بلین سونامی ٹریز کے منصوبے کا افتتاح کیا جو کامیابی سے جاری ہے تاہم اب عمران خان نے پورے ملک میں اس کو کلین اینڈ گرین پاکستان کا نام دیا ہے جو کہ بین الاقوامی سطح پر ایک بڑی کوشش کے طور پر سراہا جا رہا ہے انہوں نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اپنے طور پر گھروں میں بھی مزید پودوں کو لگانے کو یقینی بنائیں جبکہ ورکرکنگ فوگ گرامر اسکولوں اور لیبر کالونیوں میں ایک لاکھ پودے لگانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے جس سے ہر صورت میں حاصل کیا جائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں