تقرری و تبادلے کو بنیاد بنا کر احتجاج کرنا کہاں کی عقل مندی ہے،ڈاکٹرزڈومیسائل کی بنیاد پرتعینات ہونگے، صحت کے شعبے میں سہولیات عوام تک پہنچانی ہیں تو ڈاکٹرز کو ذاتی مفادات چھوڑنا ہونگے‘وزیرصحت ڈاکٹرہشام انعام اللہ

جمعہ 19 اپریل 2019 00:07

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) صوبائی وزیر صحت ہشام انعام اللہ خان نے کہاہے کہ ڈاکٹروں کے تقرر و تبادلوں پر کسی قسم کا کوئی دبائو قبول نہیں کرینگے، ہم چاہتے ہیں اپنے ڈومیسائل کے مطابق ڈاکٹرز تعینات ہوں، اگر صحت کے شعبے میں سہولیات عوام تک پہنچانی ہیں تو ڈاکٹرز کو ذاتی مفادات چھوڑنا ہونگے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے ریجنل اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز بل کے حوالے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹرہشام انعام اللہ خان نے کہاکہ ڈاکٹرز کے تمام تحفظات کی بنیاد افواہیں ہیں، لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے ڈاکٹرز کے تحفظات سہی نہیں ہیں، وزیر اعلی کے واضح احکامات ہیں کہ کوئی بھی نمائندہ صحت کے محکمے میں غیر ضروری مداخلت نہیں کریگا،ڈی ایچ اے اور آر ایچ اے بل تو بنیادی طور پر ڈاکٹرز کے لئے مفید ہے،ریجنل ہیلتھ اتھارٹی میں دو ڈاکٹرز، نرس، کمیونٹی کے لوگ اور دیگر شامل ہونگے، ریجنل کے ماتحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ہوگی، عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بہتری کیلئے یہ سسٹم بنائے جارہے ہیں،بدھ کے روز ڈاکٹرز کا احتجاج مکمل طور پربلاجواز تھا میں نے پہلے ہی ڈاکٹرز کو وضاحت دے دی تھی انکے تحفظات کے حوالے سے میری طرف سے ڈاکٹرز مکمل مطمئن ہوکر واپس گئے،اسکے بعد احتجاج کیوں کیا سمجھ سے بالا تر ہے، مجھے ووٹ ملا اور عوام کا اعتماد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہمیں سفارشات دی جاسکتی ہیں، مجبور نہیں کیا جاسکتا کسی بھی فیصلے کے لئے ہر سول سرونٹ پابند ہے صوبے میں کہیں بھی اسکی ڈیوٹی لگائی جائے وہ ڈیوٹی کریگا، ہمیں نئے ہسپتالوں کی کوئی ضرورت نہیں، جو ہسپتال ہیں ان میں کام کرنا ہے،تقرری و تبادلے کو بنیاد بنا کر احتجاج کرنا کہاں کی عقل مندی ہی تقرر و تبادلوں پر کسی قسم کا کوئی دباو قبول نہیں کرینگے، ہم چاہتے ہیں اپنے ڈومیسائل کے مطابق ڈاکٹرز تعینات ہوںاگر صحت کے شعبے میں سہولیات عوام تک پہنچانی ہیں تو ڈاکٹرز کو ذاتی مفادات چھوڑنا ہونگے، ڈاکٹرز نہیں ہوتے اضلاع میں اور لوگ پشاور آتے راستے میں مر جاتے ہیں، کوئی ناظم کسی ڈاکٹر پر حاوی نہیں ہوسکے گا میں ضمانت دیتا ہوں، یہ عمران خان کا زمانہ ہے، اب کوئی اپنی حدود سے آگے نہیں جاسکے گا، لوگوں کو 24 گھنٹے صحت کی سہولیات پہنچانا ہمارہ مقصد ہے، تقرر و تبادلوں پر نظر ثانی کمیٹی ہوگی جو مکمل نظر رکھے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں