خیبرپختونخوامیں ایک اورتبدیلی،ڈائریکٹرایجوکیشن نے اپنے بیٹے کوسرکاری سکول میں داخل کروادیا

والدین کا سرکاری سکولز پر اعتماد بڑھانے کیلئے یہ قدم اٹھایا، ڈائریکٹرکی افسران سے بچوں کو سرکاری سکولزمیں داخل کرانے کی اپیل

جمعہ 19 اپریل 2019 00:16

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حافظ محمد ابراہیم نے اپنے بیٹے کو سرکاری اسکول میں داخل کروا دیا‘ ڈائریکٹر ایجوکیشن ڈاکٹر حافظ ابراہیم نے اپنے بیٹے محمد طلحہ کو دیر کے علاقے ثمر باغ کے ایک نجی اسکول سے نکال کر سرکاری اسکول دامتل دیر میں داخل کرا دیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبرپختونخواکے مطابق انہوں نے والدین کا سرکاری سکولوں پر اعتماد بڑھانے کے لیے یہ قدم اٹھایا، مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیا اللہ بنگش نے بھی کچھ سال قبل اپنی بیٹی کو سرکاری سکول میں داخل کیا۔

انہوں نے بتایاکہ بطور ڈائریکٹر میرا فرض تھا کہ محکمہ تعلیم میں اس اقدام میں پہل کروں، تمام اساتذہ اور تعلیمی افسران سے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کرنے کی درخواست کرتا ہوں،ہم سب اس ایجوکشن سسٹم کا حصہ ہیں، ہمارے بچے بھی سرکاری سکولوں میں ہی پڑھیں تو ایسے ہی یہ تعلیمی نظام مزید بہتر ہو گا انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں کا نظام اب پہلے سے بہتر ہے، تعلیمی شعبے میں اصلاحات سے کافی تبدیلی آئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں