بلاجوازکسی کانام شیڈول فورمیں ڈالنااچھی روایت نہیں،پشاورہائیکورٹ

جمعہ 19 اپریل 2019 00:16

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) پشاورہائیکورٹ نے شہری کا نام شیڈول فور میں ڈالنے کے خلاف دائر رٹ پر ایس ایس پی آپریشن کو خود ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔عدالت عالیہ کے جسٹس قیصررشید پر مشتمل ڈویژن بنچ نے دائررٹ کی سماعت کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن ظہور آفریدی عدالت میں پیش ہوئے‘ جسٹس قیصررشید نے استفسارکیاکہ ایس ایس پی صاحب درخواست گزار پر کیا الزامات ہیں جو نام شیڈول فور میں ڈالا ہے جس پر ایس ایس پی آپریشن ظہور آفریدی نے بتایاکہ میں نے تین مہینے پہلے چارج لیا ہے۔

یہ مسئلہ پہلے میرے علم میں نہیں آیا‘ شیڈول فور سے نام نکالنے کا اختیار منسٹری آف ڈیفنس کے پاس ہے وہ کہیں گے تو نام نکالیں گے۔جسٹس قیصررشید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یہ اچھی پریکٹس نہیں ہے کہ آپ بلاوجہ کسی کا نام شیڈول فور میں ڈالے‘ شیڈول فور میں نام ڈال کر تنخواہ بند کردی ہے اس سے مشکلات ہوگی جو لوگ دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث ہیں اور ان پر الزامات ہیں ان کے نام ڈالیں۔

(جاری ہے)

جسٹس قیصر رشیدنے کہاکہ شہری کورٹ میں کہتا ہے کہ جو الزامات لگائے گئے اس کا ان کو پتہ ہی نہیں پھر بھی نام شیڈول فور میں ڈالا ہے متعلقہ ایجنسیز سے بات کریں پھر عدالت کو آگاہ کریں۔ عدالت نے ایس ایس پی آپریشن کوحکم دیاکہ وہ23 اپریل کو دوبارہ پیش ہوکر رپورٹ دیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں