پشاور،پانچ پولیس افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری

جمعہ 19 اپریل 2019 19:17

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) آئی جی خیبرپختونخوا ڈاکٹرمحمدنعیم خان نے پانچ پولیس افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

جاری ہونیوالے اعلامیہ کے مطابق گریڈ17کے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر لکی مروت محمداسماعیل کو ایس ڈی پی او پروآڈی آئی خان ، گریڈ17کے ایس ڈی پی اوپروآڈی آئی خان افتخارعلی شاہ کو ایس ڈی پی اوسٹی ڈی آئی خان ،گریڈ17کے ایس ڈی پی اوسٹی ڈی آئی خان محمدشعیب کو ڈی ایس پی سکیورٹی سی سی پی پشاور تعینات کردیاگیا اسی طرح ایک اوراعلامیہ کے مطابق گریڈ18کے ایس پی سپیشل برانچ خان اکبر کوایس پی انوسٹی گیشن چترال تعینات کردیاگیا اسی طرح ایک اوراعلامیہ کے مطابق سی پی اومیں اپنی تعیناتی کے منتظرگریڈ17کے ڈی ایس پی روخان زیب کو ڈی ایس پی ایڈمن سکول آف انوسٹی گیشن حیات آبادپشاور تعینات کردیاگیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں