ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان نے بچی کو قطرے پلاکرانسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا

جمعہ 19 اپریل 2019 23:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان نے بچی کو پولیو کے قطرے پلاکرانسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا۔ والدین کو پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی تلقین کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع اپر کوہستان کے مرکزی شہر کمیلہ میں ڈپٹی کمشنر حامد الرحمن نے ایک بچی کو پولیو کے قطرے پلاکر پولیو سے بچاو کی مہم کا آغاز کردیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر داسو انوراکبر خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اقرار خان، ایس ایچ او تھانہ کمیلہ نورنبی شاہ اور علاقہ عمائدین کے ہمراہ میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان کا کہنا تھا جو ٹیم جس علاقے میں نہیں جاتی عوام انتظامیہ کو اطلاع کریں تاکہ کوئی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے رہ نہ جائے۔

(جاری ہے)

تمام لوگ اس مہم کو کامیاب بنائیں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیو کوآرڈنیٹر ڈاکٹر پیرزادہ کا کہنا تھا کہ پولیو کے قطرے خسرہ، ڈفتھیریا، پرٹوسسز، پولیو، ٹٹنس، گردن توڑ بخار، ٹی بی، نمونیا اور قے و دست جیسے مہلک بیماریوں کا علاج ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیو کے قطرے بروقت پلانے سے نو بیماریوں سے حفاظت ممکن ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ کوہستان بھر میں21سے 23 اپریل تک بچو ں کو پو لیو کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے عوام اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں