صوبہ بھر کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس میں بے چینی پائی جاتی ہے،عنایت اللہ خان

جمعہ 19 اپریل 2019 23:26

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) نائب امیر جماعت اسلامی وممبرصوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان نے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں دو توجہ دلائو نوٹس جمع کراتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص حکومتی پالیسیوں کے باعث صوبہ بھر کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس میں بے چینی پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے آج ڈاکٹر ز اور پیرامیڈیکس احتجاج پر ہیں غریب مریض رل رہے ہیں اور سینئر ڈاکٹر ز سرکاری ملازمتوں سے الگ ہورہے ہیں حکومت غریب عوام کے مشکلات کے پیش نظر اس جانب توجہ دے اور ڈاکٹروں کو درپیش مسائل اور ان کی شکایات کے ازالے کے لیے اقدامات اٹھائے تاکہ ہسپتالوں میں علاج ، معالجے اور معائنے وسرجری وغیرہ کے امور کی انجام دھی دوبارہ سے شروع ہو۔

(جاری ہے)

عنایت اللہ خان نے دوسرے توجہ دلائو نوٹس میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ دنوں صوبے میں ہونے والی بے وقت بارشوں ، آندھی ، طوفان اور جگہ جگہ ژالہ باریوں سے نہ صرف یہ کہ گندم کی فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے بلکہ کئی مقامات پر کچے مکانات اور چھتوں کے گرنے سے جانی ومالی نقصانات اور فصلوں کی تباہی کی رپورٹ تیارکرکے نقصانات کے ازالے کے لیے اقدامات اُٹھائے اور متعلقہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں