پشاور،گریڈ17تا19کے چارافسران کے تبادلے وتعیناتیاں

جمعہ 19 اپریل 2019 23:52

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) خیبرپختونخواحکومت نے عوامی مفاد میں گریڈ19،گریڈ18اورگریڈ17کے چارافسران کے تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونیوالے اعلامیہ کے مطابق گریڈ19کے ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان برکت اللہ خان کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اسی طرح گریڈ18کے ڈپٹی کمشنر بونیر سے ڈپٹی سیکرٹری ایل جی اینڈآرجی کااضافی چارج واپس لے لیاگیاہے گریڈ18کے پی ایس اوٹو چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا محمدعمیر کو ڈپٹی کمشنر ڈی آئی خان تعینات کردیاگیاہے جب کہ گریڈ17کے اسسٹنٹ کمشنر مانسرہ محمدمغیث ثناء اللہ کوپی ایس اوٹو چیف منسٹر خیبرپختونخواتعینات کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں