حیات آباد آپریشن ، زخمی ہونے والا پاک فوج کا جوان لانس نائیک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید

ہفتہ 20 اپریل 2019 17:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) حیات آباد آپریشن کے دوران زخمی ہونے والا پاک فوج کا جوان لانس نائیک ظفر سی ایم ایچ پشاور میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شہید لانس نائیک ظفر حیات آباد آپریشن کے ہر اول دستے میں شامل تھا جو دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے دوران شدید زخمی ہو گیا تھا۔واضح رہے کہ حیات آباد آپریشن میں پولیس اہلکار اے ایس آئی قمر عالم بھی دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کے دوران شہید ہو گیا تھا جبکہ آرمی اہلکار کی شہادت کے بعد دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والوں اہلکاروں کی تعداد 2ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں