ؔپشاور،اپوزیشن جماعتوں نے خیبرپختونخوامیں بلدیاتی نظام میں مجوزہ ترامیم کو ردکر دیا، عدالت جانے کااعلان

ہفتہ 20 اپریل 2019 23:00

Gپشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) اپوزیشن جماعتوں نے خیبرپختونخوامیں بلدیاتی نظام میں مجوزہ ترامیم کو ردکرتے ہوئے عدالت جانے کااعلان کردیا اوررواضح کیاہے کہ ضلع کونسل کے خاتمے کو کسی بھی صورت قبول نہیں کیاجائے گا۔پشاورپریس کلب میں سنٹرل فارگورننس اینڈپبلک اکائونٹیبلٹی کی جانب سے منعقدہ پریس کلب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر عنایت اللہ نے کہاکہ آئین نے واضح کیاہے کہ اقتدارکی نچلی سطح پرمنتقلی ہونی چاہئے لیکن مجوزہ ترامیم میں آئین کے بنیادی روسے انحراف کرتے ہوئے ضلع ناظم اور ضلع کونسل کوختم کردیاگیابیشترمحکمے افسرشاہی کودینے سے اس نظام کے پراوربال کاٹ دئیے گئے ہیں تحصیل کونسل غیر سیاسی لوگوں کا جب کہ تحصیل ناظم سیاسی طورپرمنتخب کونسلرہوگا اسکے علاوہ ایسے بیشترمحکمے جو عوامی نمائندوں کودینے چاہئے تھے وہ نہیں دئیے جارہے اس لئے مجوزہ ترامیم کیخلاف صوبائی اسمبلی میں بھرپورآوازاٹھائینگے او رہم چاہتے ہیں کہ اس کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی کو دیاجائے تاکہ اس پرتفصیلی بحث ہو اگرایسانہیں کیاجاتا اورحکومت عجلت میں کوئی فیصلہ کرتی ہے تو جماعت اسلامی اس کے خلاف عدالت جائیگی ۔

(جاری ہے)

قومی وطن پارٹی کے صوبائی صدرسکندرشیرپائونے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف جس بلدیاتی نظام کا ڈنڈوراپیٹ رہی تھی آج ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے اسی نظام پر عدم اعتماد کااظہار کردیا ضلع کونسل کاخاتمہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں اسکے خلاف ہرعوامی فورم پر آوازاٹھائینگے،جے یوآئی کے غلام علی نے بتایاکہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک اورصوبے کو تجربہ گاہ بنارکھاہے قوانین پاس کئے جاتے ہیں اورادارے بنائے جاتے ہیں اورپھراسی کو ختم کردیتے ہیں بلدیاتی نظام ان مجوزہ ترامیم کو یکسرردکرتے ہیں ضلع کونسل اور ضلع ناظم ہی اس نظام کی اصل روح ہے جے یوآئی اس کے خلاف عدالت جانے کے علاوہ تمام فورم پر آوازاٹھائے گی۔

ن لیگ کے اختیارولی (اورانتخاب چمکنی نے بتایاکہ بلدیاتی نظام کے مجوزہ ترامیم میں کئی سقم ہیں تحصیل کونسل کو آدھاتیترآدھابٹیربنادیاگیاہے صوبائی اسمبلی سمیت ہرفورم پراس مجوزہ ترامیم کیخلاف آوازاٹھائینگے اور مسلم لیگ ان ترامیم کے خلاف ہراول دستے کام کریگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں