حکومت زراعت کی ترقی کیلئے تندہی سے کوشاں ہے،چیئرمین ڈیڈیک سوات

اتوار 21 اپریل 2019 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان اور ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی زیرنگرانی صوبائی حکومت زراعت کو ترقی دینے کیلئے پوری تندہی سے کوشاں ہے زرعی میلے سے مقامی زمینداروں اور کسانوں کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے جو معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے وہ کبل گراونڈ میں تین روزہ لائیو سٹاک فشریز وایگری بزنس ایکسپو کی تقریب انعامات سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان اور ایم این اے سلیم الرحمن نے میلے میں 50 سے زائد مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا جبکہ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ زراعت محمد اسرار، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حاجی فضل مولا، انجینئر عمر فاروق اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے چیئرمین ڈیڈیک نے کہا کہ زمینداروں اور کسانوں کے ساتھ صوبائی حکومت بھرپور تعاون کررہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ زراعت سے وابستہ مقامی لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ مقامی زمینداروں اور کسانوں کو اس ضمن میں کوئی مشکل درپیش نہ ہو انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی زرعی پالیسی پر حقیقی عمل درآمد سے صوبے میں زرعی انقلاب کی راہ ہموار ہوگی انہوں نے اس سلسلے میں وزیر زراعت محب اللہ خان کی کوششوں کو بھی سراہا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں