سوات پولیس کی منشیات کے خلاف مہم جاری

اتوار 21 اپریل 2019 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) ڈی ایس پی سٹی مینگورہ ظاہر شاہ خان نے تھانہ رحیم اباد اور مینگورہ کے ڈی ار سی ممبران اور ناظمین کا اجلاس طلب کیا جس میں منشیات فروشی کے خلاف تعاون، کرایہ داروں کے مسائل اور دیگر متعدد امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ناظمین اور ڈی ار سی ممبران نے ڈی ایس پی سٹی ظاہر شاہ خان کو یقین دلایا کہ وہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون اور معاونت کریں گے جس پر ڈی ایس پی سٹی نے علاقہ مشران کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ علاقہ مشران کے امیدوں پر پورا اترنے کی بھرپور کریں گے ڈی ایس پی سٹی نے سٹی سرکل کے تمام تھانوں کے سپیشل پولیس اہلکاروں اور ریگولر پولیس اہلکاروں کی گنتی بھی کی جبکہ اپریشنل پولیس اور انوسٹی گیشن سٹاف سے ملاقات میں انہوں نے اہلکاروں کو تفتیش اور آپریشنل ذمہ داریوں کے بارے میں اگاہ کیا اور انہیں جدید طریقے بھی سکھائے انہوں نے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کی جان ومال کے تحفظ کو اپنی جانوں سے مقدم سمجھتے ہیں اور اس سلسلے میں ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں