پولیو قطرے پلانے کے بعد بچوں کی حالت غیر ہونے پر ضلع ناظم پشاور کا فوری نوٹس

پیر 22 اپریل 2019 13:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے بڈھ بیر ماشوخیل میں نجی سکول دارالقلم ماڈل سکول میں بچوں کے پولیو قطر ے پلانے کے بعد حالت غیر ہونے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے قائمقام ڈپٹی کمشنر پشاور شاہد علی خان سے رابطہ کیا توانہوں نے بتایا کہ پولیو کے قطر ے پلانے سے کچھ بچوں کو چکر آنے کی شکایت موصول ہونے پر بچوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا جس کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے معمول کے چیکنگ کے بعد انکی حالت تسلی بخش قراردی اور کہاکہ خطرے کی کوئی بات نہیں پولیو کے قطر ے پلانے سے حساس بچوں کو معمولی چکر یا الٹیوں کی شکایت ہوجاتی ہے جو کہ زیادہ خطرے کی بات نہیں ۔

(جاری ہے)

ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے بچوں کے حالت کے بارے میں وقتافوقتا براہ راست انکو باخبر رہنے کی ہدایات جار ی کردی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں