دوسری فخر پشاور ایوارڈ کی تمام کیٹیگریز کیلئے 2100 درخواستیں موصول ہوگئی ہیں، ضلع ناظم

پیر 22 اپریل 2019 16:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے کہا ہے کہ دوسری فخر پشاور ایوارڈ کی تمام کیٹیگریز کیلئے 2100درخواستیں موصول ہوگئی ہیں ۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ 17مختلف گیٹگریز میں55افراد میں دوسرا فخر پشاور ایوارڈز2 مئی کو تقسیم کریںگے جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ دوسرا فخر پشاور ایوارڈ کی سلیکشن کیلئے پیر کے روز ضلع ناظم کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہواجس میں سپورٹس کمیٹی کی چیئرمین میناخان آفریدی ، ڈسٹرکٹ ممبران وسیم اکرم ، ہدایت اللہ سمیت ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ نے شرکت کی۔

اجلاس میں کاروباری، زراعت ، تاریخ و ثقافت ، میوزک، آرٹ ، کھیل ، صحت سمیت دیگر شعبوں میںکارہائے نمایاںانجام دینے والے افراد کی سلیکشن پر گفت وشنید کی گئی اور پشاور کا نام دنیا میں روشن کرنے پر کارناموں کو ایوارڈ کے لیے نامزدگی کے بعد ان کارہائے نمایاںانجام دینے پر پروفائل ویڈیو بھی بنا ئی جائے گی تاکہ ایوارڈ کی تقریب میںناظرین کے سامنے نشر کی جائے ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاور نے کہاکہ پشاور کی ا چھی تصویر پیش کرنے اور پشاور کا نام دنیا میں بلند کرنے پر پشاور کے باسیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے دوسرا فخر پشاور ایوارڈ کی تقریب2 مئی کو نشترہال پشاور میں منعقد ہو گی جس میں پشاور کے باسیوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر کارہائے نمایاں انجام دینے پر فخر پشاور ایوار ڈ دئیے جائیں گے۔

نامز دگیوں میں ہر صورت شفافیت برقرار رکھی جائے گی تاکہ جس طر ح پہلے فخر پشاور ایوارڈ کو عوامی اور دیگر حلقوں میں زبردست پذیرائی ملی اسی طرح دوسرا فخر پشاور ایوارڈ بھی کامیاب بنایا جاسکے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ محکمہ تعلیم ، صحت ، ویمن ایمپاورمنٹ ، ادب و فنون لطیفہ ، آرٹ ،میوزیک ،یوتھ ڈیولپمنٹ، سپورٹس ،ہسٹری و کلچر ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، زراعت ، ٹریڈ سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے زندہ اور وفات پاجانے والوں میں فخر پشاور ایوارڈ تقسیم کئے جائیںگے۔ دوسری فخر پشاور ایوارڈ تقریب نشترہال پشاورمیں منعقد ہوگی جس میں لائیو میوزیکل شو، خاکے اور مختلف شعبوںمیں خدمات انجام دینے والے افراد اپنے تجربات سے شرکاء کو لطف اندوز کریںگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں