بچوں کو زائدالمیعاد پولیو ویکسین دی گئی نہ ویکیسن نے ری ایکشن کیا، کوآرڈینیٹر ای پی آئی

پیر 22 اپریل 2019 16:59

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) کوآرڈینیٹر ای پی آئی کامران آفریدی نے کہا ہے کہ نہ ہی پشاور میں بچوں کو زائدالمیعاد پولیو ویکسین پلائی گئی اور نہ ہی پولیو ویکسین سے کسی قسم کا ری ایکشن ہوتا ہے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کی، پشاور کے علاقے ماشوخیل میں پولیو کے قطرے پینے سے بچوں کی طبیعت خراب ہونے کے واقعے میں ان کے ادارے یا پولیو ویکسین سپلائی کرنے والوں کاکوئی قصور نہیں ، انھوں نے کہا کہ جب مذکورہ بچوں کو ہسپتال لا یا گیا تو ڈاکٹرز نے بھی تصدیق کی ان کی طبیعت پولیو ویکسین کے ری ایکشن سے خراب نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ماشو خیل کے علاقے میں بعض والدین پہلے ہی سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری ہیں تحقیقاتی اداروں کو اس زاویے سے بھی چھان بین کرنی چاہیں،انھوں نے کہاکہ طبی امداد ملنے کے بعد تمام بچوں کی حالت تسلی بخش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں