صوبے کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی، پیسکو

پیر 22 اپریل 2019 16:59

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ضروری مرمت کی وجہ سے 132 کے وی جوتی لشت دروش چترال ٹرانسمشن لائن سے بجلی کی فراہمی کل(24 اپریل) صبح9 بجے سے 25 اپریل رات 8 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے 132 کے وی دروش چترال گرڈ کے صارفین متاثرہوں گے، 132 کے وی پشاورکینٹ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی آج(23 اپریل) صبح9 بجے سے شام 4 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے 132 کے وی پشاورکینٹ گرڈ کے صارفین متاثرہوں گے، 132 کے وی پشاورسٹی گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 24اپریل صبح9 بجے سے دوپہر3 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے 132 کے وی پشاور سٹی گرڈ کے صارفین متاثرہوں گے۔

(جاری ہے)

132 کے وی حیات آباد گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 24،27 اور28اپریل صبح8 بجے سے دوپہر2 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی حیات آباد 9 اور10 فیڈرزکے صارفین متاثرہوں گے۔132 کے وی بالا کوٹ گرڈ سٹیشنسے بجلی کی فراہمی23اپریل صبح9بجے سے شام5بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سی132کے وی مانسہرہ،بالاکوٹ، مظفرآباد، نوسیری،رام پورہ گرڈز کے صارفین متاثرہوں گے ۔اسی طرح220 کے وی مانسہرہ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی25 اپریل صبح9 بجے سے شام 5 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے 132 کے وی اوگی،بٹل،33 کے وی تھاکوٹ،بشام اور پٹن گرڈز کے صارفین متاثرہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں