ماشو خیل میں جاری پولیو مہم ملتوی کردی ہیں، اس بیچ کو ٹیسٹ کر کے دوبارہ مہم شروع کیا جائے گا،ہشام انعام اللہ

پولیو ویکسین سے کسی قسم کے ری ایکشین کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا،صورت حال کا باریک بینی سے خود جائزہ لے رہا ہوں،وزیرصحت خیبرپختونخوا

پیر 22 اپریل 2019 18:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) خیبر پختو نخوا کے وزیرصحت ڈاکٹرہشام انعام اللہ نے کہا ہے کہ ماشو خیل میں جاری پولیو مہم ملتوی کردی ہیں۔ اس بیچ کو ٹیسٹ کر کے دوبارہ مہم شروع کیا جائے گا، اگر ویکسین میں کسی قسم کی کوتاہی ہوئی ہو تو سخت ایکشن لوں گا۔وزیرصحت خیبر پختو نخوا ہشام انعام اللہ نے ایچ ایم سی اسپتال پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ویکسین سے کسی قسم کے ری ایکشین کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ۔

صورت حال کا باریک بینی سے خود جائزہ لے رہا ہوں ۔پاکستان کو پولیو فری ملک بنانا ہم سب کا فرض ہے ۔اگر ویکسین میں کسی قسم کی کوتاہی ہوئی ہو تو سخت ایکشن لوں گا،وزیر صحت نے کہاکہ اب تک کہ صورت حال سے لگتا نہیں کے ویکسین سے بچوں کی حالت بگڑی ہے،تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے انھوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے خلاف اگر کسی نے سازش کی ہے تو اسکی بھی تحقیقات کریں گے ۔

(جاری ہے)

پورے ملک میں کمپین کامیابی سے چل رہی ہے ۔صرف تین سکولوں سے شکایات آئیں ہیں۔ ہشام انعام اللہ نے کہاپولیو مہم کے تحت پشاور میں سولہ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اگر مزید کوئی ایسی شکایت موصول ہوئے تو دیکھا جائے گا کہ مہم ملتوی کرے یا نہیں ۔فل حال پولیو مہم جاری رکھا جائے گا انھوں نے مزید کہا پہلی بار پشاور میں دس سال عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمیشنر شہباز خٹک ٹاون ٹو نے کہاکہ 3400 سکولز میں ہم نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ۔ایک یا دو سکول سے ایسے افواہیں موصول ہوئی ۔اگر ویکسین کا مسئلہ ہو تو اور جگہوں سے بھی اطلاعات آتے،ان کا کہنا تھاعوام کسی بھی افواہ کا شکار نہ ہوں، بچوں کو ویکسین دے دیں ۔مشتعل عوام نے بی ایچ یو کو نشانہ بنایا مگر عملہ محفوظ ہے ۔ابھی حالات کنٹرول میں ہیں ۔معاملہ کی انکوائری کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں