خیبر پختونخوا حلقہ پی کے 100سے 115کے انتخابات،

انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند سیاسی جماعتیں، شیڈول کیمطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانیکی آخری تاریخ تک خواتین و اقلیت کی مخصوص نشستوں کے لئے ترجیحی فہرستیں صوبائی الیکشن کمشنر کے پاس جمع کرائیںگے

پیر 22 اپریل 2019 21:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قبائیلی اضلاع میں صوبائی نشستوں حلقہ پی کے 100سے 115کے پر ہونیوالے انتخابات میں حصہ لینے کی خواہشمند سیاسی جماعتوں کی توجہ الیکشن ایکٹ 2017کی شق 104کی جانب مبذول کراتے ہوئے یاد دلایا ہے۔

(جاری ہے)

کہ انتخابی شیڈول جاری ہوتے ہی کاغذات نامزدگی جمع کرانیکی آخری تاریخ تک خواتین کی 04اوراقلیت کی 01مخصوص نشستوں کے لئے صرف سابق قبائیلی اضلاع میں رجسٹرڈ ووٹرز خواتین اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے متعلقہ جماعت سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کی ترجیحی فہرستیں صوبائی الیکشن کمشنر، خیبر پختونخوا جو کہ مخصوص نشستوں کے لئے ریٹرننگ آفیسر تعینات کئے گئے ہیں کے پاس جمع کرانا ہوگا۔

سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستوںپر زیادہ امیدواروں کے نام شامل کریں۔ تاکہ دوران جانچ پڑتال بوجہ ناہلی یا نشست خالی ہونیکی صورت میں متبادل نام دستیاب ہوں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں