وزیر معدنیات کامردان کے میں کان کنی کے دوران تین افراد کے جاں بحق اور 2افراد کے زخمی ہونے پراظہار افسوس

منگل 23 اپریل 2019 18:05

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے مردان کے علاقے پلو ڈھیری میں کان کنی کے دوران تین افراد کے جاں بحق اور 2افراد کے شدید زخمی ہونے پر گہرئے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعا لی سے مرحومین کی بخشش اور لواحقین کو صبر جمیل کے لئے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پسماندہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت کے حوالے سے مکمل ٹریننگ فراہم کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے اندوہناک واقعات سے بچا جا سکے۔صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کے بہتر علاج معالجہ کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں