پشاو رپولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ،چار ملزمان گرفتار

منگل اپریل 19:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) پشاو رپولیس نے دو الگ الگ کاروائیوں میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ،چار ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے پستول ،بندوقیں اور کارتوس برآمد کرلیے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کوہاٹ روڈ پر کارروائی کے دوران ایک کارخانے پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران 25 پستول اور کارتوس برآمد ہوئے دو ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔دوسری کارروائی میں تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود میں کارروائی کے دوران گاڑی سے چار بارہ بور بندوقیں ،نو نائن ایم ایم پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے۔پولیس کے مطابق اسلحہ پنجاب اسمگل کیا جارہا تھا۔پولیس نے مقدمات درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پشاور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments