خیبر پختونخوا حکومت نے بہادر شاہ کو رکن نیپرا تعینات کردیا

منگل 23 اپریل 2019 21:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) خیبر پختونخوا حکومت نے بہادر شاہ کو رکن نیپرا تعینات کردیا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے شوکت علی کنڈی کے بعد ان کی تعیناتی کی گئی ہے ۔ اس سے قبل خیبر پختونخوا سے حمایت اللہ خان بھی نیپرا کے رکن کی حیثیت سے تعینات رہے ۔

(جاری ہے)

بہادر شاہ کے شعبہ توانائی میں 35سالہ تجربہ ہے اور انہوں نے ایم ایس انجینئرنگ کی ڈگری برطانیہ سے حاصل کی ہے اس سے قبل وہ ہائیڈرو پاور میں خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔

خیبر پختونخوا حکومت ان کی بہترین خدمات پر انہیں نیپرا میں صوبائی حکومت کی نمائندے کی حیثیت سے تعینات کیا ہے نیپرا میں پنجاب سے سیف اللہ خان ، بلوچستان سے رحمت اللہ بلوچ ، سندھ سے عتیق احمد شیخ ممبران ہیں ۔ ان کی تقرری کابینہ کی منظوری کے بعد دیدی گئی ہیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں