تحریک انصاف کا آئین سازی عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے

اور یکم مئی کو باضابطہ آئین کی منظوری دیدی جائیگی

منگل 23 اپریل 2019 21:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) تحریک انصاف کا آئین سازی عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور یکم مئی کو باضابطہ آئین کی منظوری دیدی جائیگی ۔ جس میں اختیارات کی تقسیم کا فارمولہ تبدیل کردیا گیا ہے جس کے مطابق پارٹی کو ریجن سطح سے ڈویژن کی سطح تک منتقل کیا جائے گا۔قبل از تحریک انصاف کی تنظیم ریجن سطح تک ہے جس میں مختلف ڈویژن شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق تحریک انصاف کے آئینی کمیٹی نے پارٹی کے نئے آئین کو حتمی شکل دیا ہے نئے آئین میں ڈویژن کی سطح تک کی تبدیلی کردی ہے جس میں اضلاع کی تنظیمیں اور ڈویژن کی تنظیموں کے عہدیداروں کا انتخاب کرینگے ۔ پارٹی آئین میں کارکنوں کی تربیت کو ترجیح دی جائیگی تحریک انصاف کے پرانے آئین میں انضباطی کاروائی کے حوالے سے کوئی مربوط میکنزم موجود نہیں تھا نئے آئین میں اس پر فوکس رکھا گیا ہے اور ہر سطح پر بے اختیار ڈسپلنی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

نئے آئین میں عہدیداروں کے انتخاب کے طریقہ کار کو واضح کیا گیا ہے ۔ جبکہ پارٹی صدورو کے اختیارات کا تعین بھی کیا جا رہا ہے ۔ پارٹی میں نئے آئین مرکزی الیکشن کمیشن کی حدود و قیود کو بھی واضح کیا گیا ہے ۔ پارٹی کے منتظم اعلیٰ سیف اللہ نیازی کی سربراہی میں آئین ساز کمیٹی آئین کے نوک پلک سنوارنے میں مصروف ہیں۔ یکم مئی کوتحریک انصاف کے نئے آئین کی منظوری دی جائیگی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں