ًمسابقتی کمیشن نے دھوکہ دہی پر خیبر پختونخوا کے ایک پرائیویٹ میڈیکل کالج کو 75لاکھ روپے جرمانہ کردیا

منگل 23 اپریل 2019 21:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) مسابقتی کمیشن نے دھوکہ دہی پر خیبر پختونخوا کے ایک پرائیویٹ میڈیکل کالج کو 75لاکھ روپے جرمانہ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

مسابقتی کمیشن کے مطابق تین میڈیکل کالجوں کو جعل سازی سے خود کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے تصدیق شدہ ظاہر کیا اور سال 2013-14میں داخلہ کی پیشکش کرنے پر مجموعی طور پر تینوں کالجز پر دو کروڑ پچیس لاکھ روپے جرمانہ عائدکردیا ہے ۔ ان تینوں پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں ایک خیبر پختونخوا میں واقع ہے ۔ جبکہ مسابقت ایکٹ کے سیکشن 10کی خلاف ورزی پر خیبر پختونخوا کے بعض پرائیویٹ میڈیکل کالجز کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں