نوجوان ہمارابہتر مستقبل ہیں انہیں درست سمت پر لاناہم سب کی ذمہ داری ہے، سردار محمد عرفان علی

منگل 23 اپریل 2019 21:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سردار محمد عرفان علی نے کہاہے کہ نوجوان ہمارابہتر مستقبل ہیں انہیں درست سمت پر لاناہم سب کی ذمہ داری ہے ،یوتھ کی صلاحیتوں کو مزیداجاگر کرنے کیلئے صوبائی حکومت نے ایک بہترین حکمت عملی تیار کرلی ہیں جسکے تحت پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں نوجوانوں کواپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے مختلف پروگرام شرو ع کرینگے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روزچارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومتی ہدایت کے مطابق خیبر پختونخوامیں یوتھ ڈویلپمنٹ کیلئے کام کرناہے اور نوجوان نسل کو منشیات اور دیگر غلط سرگرمیوں سے بچانے کیلئے انکے مابین سپورٹس اور دیگرصحت مندانہ اور معلوماتی پروگراموںکو تشکیل دیدیئے ہیں ،جسکے ذریعے یوتھ کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایاجائیگااس حوالے سے کئی منصوبے بنائے جارہے ہیں ،انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کو کار آمدشہری بناناہے ،سردارعرفان علی نے بتایاکہ نوجوان نسل ہمارابہتر مستقبل ہیں کیونکہ انہیں نے پاکستان کا بھاگ دوڑ سنبھالناہے یہی وجہ ہے کہ انکی سرپرستی کرنے کیلئے حکومتی سطح بہتر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں