پشاور، پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والا شخص جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

منگل 23 اپریل 2019 23:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) مقامی عدالت نے انسداد پولیو مہم کے خلاف مبینہ طور پروپیگنڈا کرنے اور بچوں کی طبیعت خرابی کا ڈرامہ رچانے والے ملزم کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے گرفتار ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور بتایا کہ ملزم پر انسداد پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کا الزام ہے ، ملزم نذر محمد سوئی گیس میں یومیہ اجرت پر ملازم ہے۔اس پر ملزم کی جانب سے عدالت میں کہا گیا کہ میں نے کچھ نہیں کیا، مجھ پر لگائے گئے الزامات کی کوئی حقیقت نہیں، میں اپنے بچوں کو اسکول سے لینے گیا تھا، پولیو مہم کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔ملزم نے کہا کہ میں نے کچھ کیا ہی نہیں تو شرمندگی کس بات کی ہوگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں