آئی ٹی سیکٹر میں بین الصوبائی تعاون اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ اٹھاناانتہائی معاون ثابت ہوگا، کامران بنگش

منگل 23 اپریل 2019 23:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش نے کہا ہے کہ آئی ٹی سیکٹر میں بین الصوبائی تعاون اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ اٹھانا اس اہم شعبے کی ترقی کیلئے انتہائی معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کے مابین آئی ٹی منصوبوں کے حوالے سے باہمی تحقیقی نظریات سے ہم آہنگی کی فضا قائم ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پنجاب کے ایک روزہ سرکاری دورے کے موقع پر لاہور میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ظفر اور دیگر متعلقہ حکام سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ایم ڈی ڈاکٹر شہباز خان،ممبر بورڈ سید احمد اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کو پنجاب آئی ٹی بورڈ کی ذمہ داریوں اور آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات،نت نئے پروگراموں اور منصوبوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

اس موقع پر معاون خصوصی نے پنجاب آئی ٹی سیکٹر کے متعلقہ حکام کو خیبر پختونخوا میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، اینوویشن اور آئی ٹی صنعت کے کاروباری سرگرمیوں کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات اور حکومت کے ویژن سے آگاہ کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ آئی ٹی کی ترقی کیلئے خیبرپختونخوا اور پنجاب ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ اٹھا سکتے ہیں اور ہمارا یہ ممکنہ تعاون ملک گیر ترقی کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں