ایبٹ آباد ، ضلعی انتظا میہ کا27اور 28اپریل2019کو دو روزہ جشن بہا ر اں منانے کا اعلا ن

منگل 23 اپریل 2019 23:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) ایبٹ آباد کی ضلعی انتظا میہ نے آئندہ27اور 28اپریل2019کو دو روزہ جشن بہا ر اں منانے کا اعلا ن کیا ہے جس کے لئے ضلعی انتظا میہ کو تحصیل میو نسپل ایڈ منسٹر یشن اور کنٹو نمنٹ بو رڈ کا تعا ون بھی حا صل ہو گا۔ سپر نگ فیسٹیول جلال باب آڈیٹوریم اور اس سے ملحقہ گرائونڈ میں منعقد کیا جائے گا ۔

میلے میں عا م لو گو ں کی دلچسپی اور تفریح کے لئے سپو رٹس ،تعلیم ،بلدیا ت ،جنگلا ت ،ریسکو ،پو لیس ،وا سا ،سو شل ویلفئر ،سیا حت ،وا ئلڈ لا ئف ،خو را ک ،اطلا عا ت ،سو ل ڈیفنس ، اباسین آرٹس کونسل، نیشنل بک فا ئو نڈیشن،موا صلا ت ، یونیورسٹیوں اور دیگر محکمو ں کا تعا ون حا صل کیا گیا ہے جب کہ غیر سر کا ری ادا رو ں میں ایوان تجا رت ،پریس کلب سمیت میڈیا تنظیمیں ،با ر کلب ،ٹیک ویلی اور دیگر نجی ادا رو ں کو بھی اپنا اپنا کردار ادا کر نے کے لئے ذمہ دا ریا ں دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد جشن بہا را ں کے مقا صد کے تعین اور انتظا ما ت کو حتمی شکل دینے کے لئے متعلقہ محکمو ں اور ادا رو ں کا ایک غیر معمو لی اجلاس منگل کے روز ڈپٹی کمشنر عا مر آفا ق کی صدا رت میں منعقد کیا گیا۔اجلاس میں ضلع ناظم کرنل (ر) سردار شبیر سمیت تما م متعلقہ محکمو ں اور ادا رو ں کے سر براہا ن اور میلے کے کواڈینیٹرقا ضی محمد زبیر نے نے شر کت کی ۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عا مر آفا ق نے وا ضح کیا کہ ایبٹ آباد کا لو ک میلہ وزیر اعلی خیبر پختو نخوا کی ہدا یت پر نئی گڈ گو رننس حکمت عملی کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد محض کھیل تما شے دیکھا نا نہیں بلکہ مختلف مثبت سر گر میوں کے زریعے پا کستا نیت کے جز بے اور علا قے کی ثقا فت ،سیا حت ،معیشت اور دیگر خصو صیا ت کو اجا گر کر نا ہے ۔انہو ں نے متعلقہ محکمو ں اور ادا رو ں کو لو ک میلے کہ حوا لے سے ذمداریا ں تفویض کر تے ہو ئے کہا کہ تما م ادا رو ے خصو صا نو جوا نو ں بچو ں اور خوا تین کے لئے میلے کو پر کشش اور رنگا رنگ بنا نے کے اقدا ما ت کر یں ۔

ضلع نا ظم کر نل (ر)سردار محمد شبیر نے بھی اجلاس کی شر کا ء سے خطا ب کر تے ہو ئے محکمو ں پر زور دیا کہ وہ جشن بہا را ن کو دلچسپ بنا نے کے لئے ہزارہ کے روائتی کھا نو ں ،لبا س ،رہن سہن اور قدرتی ما حو ل و دیگر روایا ت اور خصو صیا ت کو اجا گر کر یں۔ضلع نا ظم نے میلے میں یو نیو رسٹیو ں سمیت بڑے تعلیمی ادا رو ں کو بھی شا مل کر یں کی ضرو رت پر زور دیتے ہو ئے یقین دلا یا کہ آر می میو زیکل بینڈ کو بھی لو گو ں کی تفریح کے لئے میلے میں شا مل کیا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں