کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل سننا اور بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، ڈی سی صوابی

بدھ 24 اپریل 2019 12:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر صوابی سلمان لودھی اور ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے موضع مینئی میں عوامی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل سننااور بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ کھلی کچہری میں ڈی پی او سید خالد ہمدانی ، ڈی سی صوابی سلمان لودھی ، ایم پی اے حاجی رنگیزخان،تحصیل ناظم سہیل یوسفزئی /ڈی ایس پی ٹوپی کیڈٹ اعجازاے سی ٹوپی طارق حسین،ڈی ایچ او صوابی ڈاکٹر نیاز علی، ٹریفک انچارج صوابی سجاد حسین ،ایس ایچ او ٹوپی شاہی ملک ، تمام محکموں کے افسران ناظمین اصلاحی جرگہ ،نمائندگان اور عوام الناس نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علاقہ کے عوام نے اپنے مسائل بیان کئے اور موقع پر ڈی سی اور ڈی پی او نے اس پر احکامات جاری کئے کھلی کچہری سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی شکایات کی درخواستوں پر محکمانہ کارروائی کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو ریلیف کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو،انکا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کو میرٹ پر حل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی لوگوں کو ریلیف کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو،انکا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کو میرٹ پر حل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی متعلقہ افسروں کو میرٹ کے مطابق انکی شکایات دور کرنے اورنکی دادرسی کیلئے احکامات جاری کیے جبکہ پولیس کے خلاف کسی قسم کی شکایات سامنے نہیں آئی ، انہوں نے ہدایات دیں کہ محکموں کے ضلعی افسران لوگوں کی شکایات و مسائل اپنے دفاتر میں حل کرنے پر توجہ دیں،درخواست گزاروں کے مسائل خندہ پیشانی سے سن کر انہیں تسلی بخش ریلیف فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں