سرسبز پاکستان ہمارا خواب ہے اور پوری قوم مل کر اس خواب کو پورا کرنے میں کردار ادا کرے، امان اللہ خٹک

بدھ 24 اپریل 2019 13:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) ورکنگ فوکس گرائمر ہائر سیکنڈری سکول نورنگ لکی مروت کے پرنسپل امان اللہ خٹک نے سکول کے احاطے میں پودا لگا کر باقاعدہ شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا ۔شجر کاری مہم میں سکول کے اساتذہ اور طلبا نے بھی پودے لگائے ‘نورنگ لکی مروت میں صنعتی مزدوروں کے بچوں کے لیے قائم ورکنگ فوکس گرائمر ہائر سیکنڈری سکول نورنگ کے پرنسپل امان اللہ خٹک نے سکول کے احاطے میں پودا لگا کر باقاعدہ شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا ۔

(جاری ہے)

شجر کاری مہم میں سکول کے اساتذہ اور طلبا نے بھی حصہ لیا اور پودے لگائے ،شجر کاری مہم کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے سکول میں واک بھی کی گئی۔ پرنسپل امان اللہ خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرسبز پاکستان ہمارا خواب ہے اور پوری قوم مل کر اس خواب کو پورا کرنے میں کردار ادا کرے، پودے انسان کے لئے کافی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں کیونکہ یہ نہ صرف گرمیوں کے موسم میں ماحول کو ٹھنڈا رکھتے ہیں بلکہ فضائی آلودگی پر قابو پانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں ، درخت انسان کی زندگی کیلئے ضروری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں