مردان، تحصیل ناظم انتخاب کیلئے بلایاگیا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر تیسری بار ملتوی

بدھ 24 اپریل 2019 13:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء)تحصیل کونسل تخت بھائی مردان کا تحصیل ناظم انتخاب کیلئے بلایاگیا تیسرا اجلاس بھی کورم پورا نہ ہونے کے باعث تیسری بار ملتوی کردیا گیا، اجلاس کنونیئر جاویداقبال خان کی صدارت میں شروع ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی محترمہ ثوبیہ ضیا بھی بحیثیت پریزائڈینگ آفیسر اور تحصیل ناظم حاجی معزواللہ خان بھی موجود تھیں،جس کے بعد کونسلر میاں آجمیر شاہ باچہ نے کورم پورا نہ ہونے پرکہا کہ تحصیل ناظم عہدے کیلئے درخواستیں جمع کرنے والے دونوں امیدوار مقصود علی ایڈوکیٹ اور ارشد علی ایوان میں غیرحاضر ہے ،لہذا اجلاس ملتوی کیا جائے جس پر کنوینیئر جاوید اقبال نے اجلاس با ضابطہ طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں