پشاورمیں پولیو ڈرامہ اورہسپتال کو آگ لگانے کے الزام میں مزید 9 ملزمان گرفتارکر لئے گئے

بدھ 24 اپریل 2019 14:42

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) پشاور کے علاقے ماشوخیل میں پولیو ویکسین سے بچوں کی طبیعت خراب ہونے کا ڈرامہ رچانے اور ہسپتال کو آگ لگانے والے مزید 9 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ۔

(جاری ہے)

ایس پی پشاور صاحبزادہ سجاد کے مطابق مرکز صحت ماشوخیل میں توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار کیے جانے والے 9 افراد میں سکول پرنسپل کا بھائی بھی شامل ہے۔ایس پی پشاور کے مطابق گرفتار کیے گئے 9 ملزمان کو ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 2 کلاشنکوف اور 2 پستول برآمد ہوئے جبکہ گرفتار افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔صاحبزادہ سجاد نے کہا کہ گرفتار افراد میں 5 ایف آئی آر میں نامزد ہیں جبکہ مجموعی طور پر 12 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں