ارمڑ میانہ میں عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد ترقیاتی منصوبوں کا اجراء کریں۔اشتیاق ارمڑ

بدھ 24 اپریل 2019 18:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات وہ ماحولیات اور جنگلی حیات محمد اشتیاق ارمڑ نے کہاہے کہ ارمڑ میانہ میں عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد ترقیاتی منصوبوں کا اجراء کریں اور ترقیاتی منصوبوں میں کمیونٹی سے تعاون کے ساتھ مرضی اور منشا کو اہمیت دیں تاکہ بعد میں انہیں کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ ملے۔

وہ اپنے دفتر میں واپڈا اور آبپاشی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے اس موقع پر واپڈا ‘ایجوکیشن اور آبپاشی کے محکموں کے افسران سمیت مقامی ناظمین نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ناظم حاجی عبداللہ نے صوبائی حکومت کے اقدامات اور اصلاحات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب وفاق اور صوبائی سطح پر ایک ہی پارٹی کی حکومت ہے لہذٰا اب بجلی کا نظام درست ہونا چاہیے علاقوں کے لوگوں نے بجلی کی مد میں تین کروڑ روپے سے زیادہ ادائیگی ہے جبکہ علاقے میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور زراعت کی ترقی کیلئے آبپاشی کے نظام کو بھی مزید فعال بنایا جائے اجلاس کو آبپاشی کے حوالے سے بتایا گیا کہ ٹیوب ویل آپریٹر اور بندی اور سولر آئزیشن کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں صوبائی وزیر نے واپڈا کے حکام کو ہدایت کی کہ رمضان کی آمد سے پہلے جنگی بنیادوں پر علاقے میں بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور اس ضمن میں لوگوں کا اعتماد حاصل کریں انہوں نے ارمڑ میں سڑکوں اور پلوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زیندے پل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

وزیر ماحولیات نے ارمڑ میانہ کے سکولوں میں اساتذہ، فرنیچر اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے بارے میں بھی متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں