حکومت نے تعلیمی ایمرجنسی کانفاذ کرکے تعلیم کے شعبے میں انقلابی اصلاحات لائی ہے،محمد عاصم خان

بدھ 24 اپریل 2019 22:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خا ن کا کہناہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تعلیمی ایمرجنسی کانفاذ کرکے تعلیم کے شعبے میں انقلابی اصلاحات لائی ہے جس کے زبردست نتائج برآمد ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کے وژن اور صوبائی حکومت کی تعلیم کی بہتری کے ایجنڈے پر 100 فیصد عمل پیرا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ضلع پشاور میں تعلیم کی بہتری اور انقلابی منصوبے شروع کرنے کیلئے تمام عمل کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ پشاور کی ضلعی حکومت نے نہ صرف ضلعی حکومت کے زیر انتظام سکولوں میں انقلابی منصوبے شروع کئے بلکہ ضلع کے ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولز میں تاریخی منصوبے شروع کئے جن میں میونسپل انٹر کالج وزیرباغ فار بوائز ،میونسپل انٹر کالج شاہی باغ فار گرلز میں کروڑوں روپے کے نئے بلڈنگ تعمیر کئے جارہے ہیں اس کے علاوہ پشاور کے تاریخی سکول سٹی نمبر 2میں 20 لاکھ روپے کی لاگت سے ماڈل امتحانی ہال کی تعمیر اور شہید مبین شاہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کینٹ نمبر 1میں ماڈل امتحانی ہال تعمیر شامل ہیں ان خیالات کا اظہار ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے شہید مبین شاہ گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول کینٹ نمبر ون پشاور صدر کے دورہ کے موقع پر کہیں اس موقع پر سکول پرنسپل عتیق الرحمان ،پی ٹی سی چیئرمین ، اساتذہ کرام اوروالدین بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر ضلع ناظم نے سکول کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور تزین وآرائش کا کام مکمل ہونے پر سکول کے ماڈل امتحانی ہال کا بھی خصوصی معائنہ کیا انہوں نے محدود لاگت میں مثالی کام کرنے پر سکول پرنسپل اور اساتذہ کرام کو زبردست خراج تحسین پیش کیا انہوں نے سکول میں پرانے فرنیچر جوکہ کارآمد نہیں ہے فوری طورپر نیلام کرنے اور نئے فرنیچر کی خریداری کیلئے ٹینڈر نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کئے اور کہاکہ جو فرنیچر کارآمد نہیں ہے انکو فوری طورپر نیلام کیاجائے اور طلبہ کیلئے نئے اور آرام دہ فرنیچر مہیاکرنے کی ہدایات جاری کردی انہوں نے سکول انتظامیہ کو یقین دلایا کہ کسی کمی کی صورت میں براہ راست ان سے رابطہ کرنے اور سکول کی مرمت اور دیگر ضروری کام کیلئے سکول کو مزید فنڈ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں