پشاور،پمز یونیورسٹی نے امن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ اپنی نام کرلیا

فائنل میں سٹی یونیورسٹی کو 31 رنز سے شکست

بدھ 24 اپریل 2019 22:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) پمز یونیورسٹی نے امن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ اپنی نام کرلیا ، فائنل میں سٹی یونیورسٹی کو 31 رنز سے شکست ، ٹیسٹ کرکٹر محمد رضوان کو بہترین پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیاگیا ، چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کے آٹھ مختلف یونیورسٹیز کی ٹیموں نے حصہ لیا ، اس موقع پرپشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حنیف شاہ اور پمز ایجوکیشن سسٹم کے ڈائریکٹر انور خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہ امن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پمز یونیورسٹی کے کپتان حماد الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 133 رنز بنائے جس میں ٹیسٹ کرکٹ محمد رضوان نے 45 ، حماد الحسن 35 ، اسد 24 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، سٹی یونیورسٹی کی جانب سے اسد نے دو ، عمران اور فواد نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ، جواب میں مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں سٹی یونیورسٹی کی پوری ٹیم 102 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، عمران 33 ، جواد 19 اور ہارون 17 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، پمز یونیورسٹی کی جانب سے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں