سیلاب کے ممکنہ خطرات سے بچائو کے لیے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی زیرصدارت ڈپٹی کمشنردفترمیں اہم اجلاس

بدھ 24 اپریل 2019 23:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) سیلاب کے ممکنہ خطرات سے بچائو کے لیے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمدعمیرکی زیرصدارت ڈپٹی کمشنردفترمیں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نورعالم محسود، اسسٹنٹ کمشنرعون حیدرگوندل، ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122عرفان اللہ مروت سمیت مختلف سرکاری اداروں کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیلاب کے ممکنہ خطرات سے بچائو کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی اورمتعدداہم فیصلے کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمدعمیرنے کہاکہ سیلاب کے ممکنہ خطرات کے سدباب کے لیے ضلعی انتظامیہ نے ہرممکن انتظامات کر رکھے ہیںتاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹاجاسکے۔ انہوںنے اس موقع پرمختلف اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ ممکنہ خطرات سے بچنے کے لیے تمام ترانتظامات مکمل کرلیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں