خیبر پختونخواہ پراسیکیوشن اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

اکیڈمی صوبے میں لوگوں کو انصاف کی بروقت فراہمی میں سنگ میل ثابت ہوگی۔ سیکرٹری داخلہ خیبر پختونخوا

بدھ 24 اپریل 2019 23:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) صوبائی دارالحکومت پشاورمیں جدید طرز کی ایک پراسیکیوشن اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا جس کی تعمیر کا کام اٹھارہ مہینے کی قلیل مدت میں مکمل کیا جائے گا یو این ڈی پی کی مالی معاونت سے تعمیر کی جانے والی اس اکیڈمی میں استغاثہ کے عملے اور پولیس افسران کو تحقیقات کے جدید طریقہ کار، فرانزک اور کیس منیجمنٹ کے شعبوں میں سائنسی بنیادوں پر تربیت فراہم کی جائے گی اکیڈمی کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب بدھ کے روز پشاور میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی سیکرٹری داخلہ و قبائلی امور اکرام اللہ خان تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ نے اس اکیڈمی کے قیام کو انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے کے لیے قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی انتہائی اہم ہے اور اس سارے عمل میں استغاثہ کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے جس کے لئے استغاثہ کو دور جدید کے تقاضوں اور ضروریات کے مطابق تربیت کی ضرورت ہوتی ہے اور اس ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے پراسیکیوشن اکیڈمی کے قیام کا فیصلہ کرلیا ہے جو عصر حاضر کی اہم ضرورت ہے انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ ابھی سے اس اکیڈمی میں فراہم کی جانے والی ٹریننگ کے لیے کورس اور نصاب کی تیاری پر کام شروع کریں تاکہ اکیڈمی بنتے ہی بلاتاخیر تربیت کی فراہمی کا عمل شروع کیا جاسکے اس موقع پر بتایا گیا کہ اکیڈمی کے قیام کے لیے صوبائی حکومت نے پشاور میں میرا کچوڑی کے مقام پر 50 کنال کی اراضی فراہم کی ہے تقریب میں یو این ڈی پی کے نمائندوں، استغاثہ کے عملے اور وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں