قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی مانیٹرنگ ٹیموں کی تقرری

بدھ 24 اپریل 2019 23:34

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی16نشستوں پرانتخابات میں ضابطہ اخلاق کی مانیٹرنگ کیلئے متعلقہ ڈپٹی کمشنرزکی زیرنگرانی مانیٹرنگ ٹیموں کی تقرری کااعلامیہ جاری کردیامانیٹرننگ ٹیمیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق شکایات کو تحقیق کرکے نمٹائیں گی۔

اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر باجوڑکے زیرنگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر باجوڑمحموداحمدخان اورسیف الرحمن الیکشن افیسر سٹرانگ روم ہزارہ پی کی100باجوڑون،پی کی101باجوڑٹوکیلئے دلاورخان داوڑاسسٹنٹ ڈائریکٹرایگری کلچر اینڈرورل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ باجوڑ، بخت بلنداسسٹنٹ اکائونٹ افیسر اکائونٹ ڈیپارٹمنٹ باجوڑ،پی کی102باجوڑٹوکیلئے خائستہ رحمن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ باجوڑاورمحمدعاطف الیکشن افیسر ہری پور ٹیم کاحصہ ہونگے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرمہمندکے زیرنگرانی ٹیم میں طارق خان ایجنسی کوارڈی نیٹرافیسر فاٹاڈویلپمنٹ اتھارٹی مہمند ،محمداقبال الیکشن آفیسر آرای سی سٹرانگ روم فاٹاپی کی103مہمندون ، پی کے ون104مہمندٹوکیلئے شیرازاحمد اسسٹنٹ ڈائریکٹرایل جی اینڈرورل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ مہمنداور طارق افضل سب ڈویژنل افیسر کمیونیکیشن اینڈورکس ڈیپارٹمنٹ مہمندشامل ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر خیبرکے زیرنگرانی ٹیم میں پی کے ون105خیبرون جدون خان ایجوکیشن افیسر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر اور محمدعمران ڈپٹی ڈائریکٹر نیٹ،پی کے ون 106خیبرٹوکیلئے فریداللہ خان اسسٹنٹ پلاننگ افیسر ایڈمنسریشن ڈیپارٹمنٹ خیبراورشاہد علی الیکشن افیسر سٹرانگ روم پشاور ، پی کے 107خیبرتھری کیلئے نورالوہاب اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ خیبر ،اشتیاق احمد الیکشن افیسر ایبٹ آباد شامل ہیں ۔

ڈپٹی کمشنرکرم کے زیرنگرانی پی کی108کرم ون کیلئے فضل ودوداسسٹنٹ کمشنرسنٹرل کرم اورعظمت اللہ وزیر اسسٹنٹ کمشنر لوئرکرم،پی کی109کرم ٹوکیلئے عمراحمدخان اسسٹنٹ کمشنر اپرکرم اوروقارشہزاد الیکشن افیسر تورغرٹیم کاحصہ ہونگے،ڈپٹی کمشنر اورکزئی کے زیرنگرانی ٹیم میں پی کی110اورکزئی کیلئے عباس خان آفریدی اسسٹنٹ کمشنر اورکزئی اور عرفان خان الیکشن افیسر ہنگوشامل ہیں جب کہ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے زیرنگرانی ٹیم میں پی کے 111شمالی وزیرستان ون نورزلی شاہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کرک اور احمدالرحمن اسسٹنٹ ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ شمالی وزیرستان ,پی کی112شمالی وزیرستان ٹوکیلئے کریم خان الیکشن افیسربنوں اور ڈاکٹرحامداللہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نارتھ وزیرستان شامل ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے زیرنگرانی پی کی113جنوبی وزیرستان ون کیلئے اسلم خان ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرٹانک اور محمدجمیل خان ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن افیسرایس ڈبلیوٹی ڈی جنوبی وزیرستان،پی کی114جنوبی وزیرستان کے لئے محمدسلیم خان ڈویژنل فارسٹ افیسرفارسٹ ڈیپارٹمنٹ سائوتھ وزیرستان اور شائراللہ ڈسٹرکٹ ایگری کلچر افیسر ایگری کلچرڈیپارٹمنٹ سائوتھ وزیرستان ٹیم کاحصہ ہونگے اسی طرح ڈپٹی کمشنربنوں کے زیرنگرانی ٹیم میں پی کے 115فرنٹیئرریجنزکیلئے سمیع اللہ خان اسسٹنٹ کمشنر ٹرائیبل سب ڈویژن درازندہ ڈی آئی خان ،عبدالرشید تحصیلدار ٹرائیبل سب ڈویژن ٹانک ،نعمان علی شاہ اسسٹنٹ کمشنر ٹرائیبل سب ڈویژن بیٹنی لکی مروت ،پائیوخان اسسٹنٹ کمشنرسب ڈویژن وزیر بنوں ، محمدشایان علی جاوااسسٹنٹ کمشنر ٹرائیبل سب ڈویژن درہ آدم خیل کوہاٹ اور فہداکرام قاضی اسسٹنٹ کمشنرسب ڈویژن حسن خیل شامل ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں