شاہین مسلم ٹائون پشاورکی سیوریج لائن میں پولیو وائرس کی عدم موجودگی

بدھ 24 اپریل 2019 23:59

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) عالمی ادارہ صحت نے ماحولیاتی نمونوں کے لیبارٹری ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد شاہین مسلم ٹائون پشاورکی سیوریج لائن میں پولیو وائرس کی عدم موجودگی کا اعلان کیا ہے جوگزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران یہ انسدادپولیو کی کاوشوں میں سب سے بڑی کامیابی ہے ایمر جنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا سے جاری ایک بیاں میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران پشاور کی یونین کونسل شاہین مسلم ٹائون کی سیوریج لائن سے حاصل موحولیاتی نمونوں کے لیبارٹری تجزیہ میں یہاں مسلسل پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوتی رہی جس کی وجہ سے شاہین مسلم ٹائون اور اس کے گرد و نواح پر مشتمل یہ علاقہ پولیو وائرس کی منتقلی ( ٹرانسمشن)کے حوالے سے نہ صرف خطہ بلکہ بین الاقوامی طور پر خطرناک قرار دیا جاتارہا انسداد پولیو کے لئے وزیر اعظم کے فوکل پرسن بابر بن عطاء کی ہدایت پر ایمر جنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے کو آرڈینیٹرکیپٹن (ر)کامران احمد آفریدی کی سرکردگی میںمحکمہ صحت، ای پی آئی ، معاون اداروں اور خصوصا ضلعی انتظامیہ کے فعال تعاون سے شاہین مسلم ٹائون کی سیوریج لائن سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے ایک جامع پالیسی مرتب کی گئی جس کے تحت پولیو کے لحاظ سے پشاور کی 18ہائی رسک یو نین کونسلوں پر مشتمل ایک علیحدہ انتظامی یونٹ شاہین مسلم ٹائون سرکل کے قیام سمیت متعدد اقدامات اٹھاکر دن رات کاوشیں کی گئیںعالمی اداروہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے زیراہتمام شاہین مسلم ٹائون کی سیوریج لائن میں پولیو وائرس کی موجودگی کا سراغ لگانے کے لئے یہاں سے حاصل ماحولیاتی نمونوں کے لیبارٹری تجزیہ کے سلسلے میںرواں ماہ کی 10تاریخ کوحاصل کئے گئے نمونے ٹسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوائے گئے تھے جس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاہین مسلم ٹائون کی سیوریج لائن میں پولیو وائرس موجود نہیں جو ڈیڑھ سال میں انسداد پولیو کے خلاف سب سے بڑی کامیابی قرار دی جارہی ہے انسداد پولیو کے لئے وزیراعظم کے فوکل پرسن بابر بن عطاء نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں اس کامیابی پر انسداد پولیو ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاہین مسلم ٹائون کی سیوریج لائن میں پولیو وائرس کے خاتمہ سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کو ایک بڑی کامیابی قراردیا ہے جس پر انہوں انسداد پولیو ٹیم پر مبارکباد دی ہے دریں اثناء کوآرڈینٹر ای او سی کامران احمد آفریدی نے اس کامیابی کو بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ کرکے اپنے بچوں کو معذوری سے محفوظ کرنا حکومت کا اصل ہدف ہے جس کے لئے تمام تر وسائل اور توانائیاں بروئے کار لائی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں