حالیہ انسداد پولیومہم میں ڈیوٹی نہ کرنیوالے چارسواڑتالیس پولیوورکرزبرخاست کردیئے

جمعرات 25 اپریل 2019 00:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) پشاورمیں حالیہ انسداد پولیومہم میں ڈیوٹی نہ کرنیوالے چارسواڑتالیس پولیوورکرزبرخاست کردیئے گئے،برخاست ہونے والوں 41 ایریا سپروائزر، 407 کمیونٹی ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور کو پولیو مہم کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا اور ان کو ڈیوٹی نہ دینے والے پولیو سٹاف کے بارے میں بتا یا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور نے ڈیوٹی نہ دینے والے اہلکاروں کو فوری طور پر نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کیے۔ برخاست ہونے والوں 41 ایریا سپروائزر، 407 کمیونٹی ہیلتھ ورکرز شامل ہیں، ڈی سی پشاور محمدعلی اصغرکاکہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہو گا، پولیو کے خاتمہ کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ، پولیو مہم میں ڈیوٹی نہ دینے والے ورکرز سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں