& ایبٹ آباد، خواتین اور بچوں کے لئے مخصوص بسوں’’ سکورابس سروس ‘‘کا افتتاح 30 اپریل کو ہوگا

بدھ 24 اپریل 2019 22:30

ِ پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) ایبٹ آبادمیں خواتین اور بچوں کے لئے مخصوص بسوں’’ سکورابس سروس ‘‘کا افتتاح 30 اپریل کو ہوگا سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی اس سلسلے میں جلال بابا آڈیٹوریم میں منعقد ہ تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے پاکستان میں یونائیٹڈ نیشنز آفس فار پراجیکٹس سروسز (یو این او پی ایس) نے محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ حکومت خیبرپختونخوا کے اشتراک اور حکومت جاپان کی مالی معاونت سے خواتین کے لئے بس پراجیکٹ شروع کیا ہے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت خصوصی تیارشدہ چودہ بسیں خریدی گئی ہیں جن میں سات مردان اور سات بسیں ابیٹ آباد کے لئے ہونگی ابیٹ آباد میں مخصوص روٹس پر 15 مخصوص بس سٹاپس بھی تعمیر کی گئی ہیں.

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں