قومی مالیاتی کمیشن کااجلاس 29اپریل کو طلب

جمعرات 25 اپریل 2019 22:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) قومی مالیاتی کمیشن کااجلاس 29اپریل کو طلب کر لیا گیا ہے ۔ اجلاس کی صدارت وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ کرینگے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزارئے خزانہ شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

قومی مالیاتی کمیشن کے اجلاس میں قومی محاصل کی صوبوں میں تقسیم کے نئے فارمولہ طے کیا جائے گا۔ تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ قانون میں مشیر خزانہ کے قومی مالیاتی کمیشن کے اجلاس کی صدارت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے قانونی پیچدگیاں پیدا ہو گئی ہیں اور اس ضمن میں لاء ڈویژن سے بھی رابطہ کیا گیا ہے ۔ اور اگر اس ضمن میں کوئی ر ائے نہیں دی گئی تو اجلاس منسوخ کر کے دوبارہ طلب کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں