ڈل کسٹمز کلکٹریٹ کسٹمز ہائوس پشاور میں لوکل ویلیو ایشن کمیٹی کا اجلاس

لوکل ویلیو ایشن کمیٹی برائے افغانستان میں پاکستان امپورٹ ہونیوالے فریش فروٹ ،ْ ڈرائی فروٹ ،ْ سبزیاں ،ْ جڑی بوٹیاں ،ْ دالیں ،ْ پولٹری،کھالیں‘کوئلہ و دیگر اشیاء کی ویلیو ایشن پر تفصیلی بات چیت

جمعرات 25 اپریل 2019 23:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ کسٹمز ہائوس پشاور میں لوکل ویلیو ایشن کمیٹی کا اجلاس ڈائریکٹر کسٹمز ویلیو ایشن کراچی شفیق احمدلٹکی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں کلکٹر کسٹمز آپریزمنٹ پشاور احسان علی شاہ ‘ ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز آپریزمنٹ پشاور ڈ اکٹر محمد احسن خان‘اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز طورخم عاصمہ جاوید پراچہ ‘ فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس گروپ کے صدر ضیاء الحق سرحدی ،ْ نائب صدر امتیاز احمد علی ‘ آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین انجینئر منظور الٰہی ،ْ آپریزر مس فاطمہ گل ،ْ پرنسپل آپریزر جاوید اقبال ،ْ آپریزر شاہ فیصل ،ْ آپریزر روح الامین ،ْ انسپکٹر عبدالرحمن ،ْ پی آر او انسپکٹر نعیم بخاری و دیگر شرکاء نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں لوکل ویلیو ایشن کمیٹی برائے افغانستان میں پاکستان امپورٹ ہونیوالے فریش فروٹ ،ْ ڈرائی فروٹ ،ْ سبزیاں ،ْ جڑی بوٹیاں ،ْ دالیں ،ْ پولٹری،کھالیں‘کوئلہ و دیگر اشیاء کی ویلیو ایشن پر تفصیل سے بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس گروپ کے صدر ضیاء الحق سرحدی جو کہ آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے نائب صدر بھی ہیں نے کہاکہ صدیوں سے طورخم کسٹمز اسٹیشن اور چمن کسٹمز اسٹیشن کے تحت جو امپورٹ مال لینڈ روڑ کے راستے افغانستان اور ایران سے پاکستان آتے ہیں اُن کی ویلیو ایشن مقامی کلکٹریٹ کسٹم ایک کمیٹی کے تحت بازار کا سروے کر کے امپورٹ ویلیو کا تعین کرتی ہے۔

اورجب یہ مال پاکستان آتے ہیں جن میں ڈرائی فروٹ‘ جڑی بوٹیاں‘خام قالین‘دالیں‘کریانہ‘کھالیں‘کوئلہ ودیگر اشیاء شامل ہیں۔ان پر مزید پراسس صفائی ‘ دھلائی ‘ گریڈنگ‘پیکنگ وغیرہ شامل ہوتی ہیں،اُس کے بعد یہ ایکسپورٹ کوالٹی کی پروڈکٹ بنتی ہیں،جس سے پاکستان کو ایک کثیر زرمبادلہ بھی حاصل ہوتا ہے اور پاکستان ایک اچھے ایکسپورٹر کی طرح نمایاں ہوتا ہے۔

لہٰذا ویلیو ایشن رولینگ (VR)کراچی‘ لاہور ودیگرشہروں کی طرح ان مالوں پر لگانے سے لینڈ روڈ کے راستے جو مال آتے ہیں اُن پر منفی اثرات مرتب ہوں گے،اور ان مالوں کی پاکستان سمگلنگ شروع ہو نے کے ساتھ ساتھ چاہ بہار اور بندر عباس کے راستے منتقل ہو جائیں گے۔ شفیق احمدلٹکی نے ویلیو ایشن کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ سفارشات سے مکمل طور پر اتفاق کیا اور کہا کہ وہ بزنس کمیونٹی کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں اور انشاء اللہ اُن کے حل کے لئے باہمی مشاورت سے اقدامات اُٹھائیں گے۔

ضیاء الحق سرحدی نے وفد سے ان کی گذارشات پر ہمدردانہ غور کرنے کی یقین دہانی پر ڈائریکٹر کسٹمز ویلیو ایشن کراچی شفیق احمدلٹکی اور کلکٹر کسٹمز آپریزمنٹ احسان علی شاہ کا ویلیو ایشن کمیٹی کا اجلاس بلانے پر شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ لوکل ویلیو ایشن کمیٹی کے باقاعدہ اجلاسوں سے امپورٹرز اور ایکسپورٹرز سمیت بزنس کمیونٹی کے بہت سے مسائل مقامی سطح پر حل ہوجاتے ہیں جس سے بزنس کمیونٹی کو ریلیف بھی مل جاتا ہے اور ایف بی آر کو بھی ریونیو وصول ہوجاتا ہے ۔ انہوں نے ڈائریکٹر کسٹمز ویلیو ایشن اور کلکٹر کسٹمز کی جانب سے صوبہ کے بزنس کمیونٹی بالخصوص افغانستان کے ساتھ تجارت کرنیوالے ایکسپورٹرز کے مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات اٹھانے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں