ضلعی انتظامیہ کی کارروائی،پشاور میں مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والاقصائی گرفتار

جمعرات 25 اپریل 2019 23:22

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں مردہ جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے والے گروہ کوگرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور محمدعلی اصغر کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ مختلف مویشی منڈیوں سے مردہ جانوروں کے گوشت کواکٹھا کر کے پشاور کے مختلف علاقوں کو سپلائی کیا جا تا ہے ۔ جس پر انہوں نے فوری کارروائی کا حکم دیا‘ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر پشاور سارہ رحمان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے جی ٹی روڈ پر ناکہ لگایا۔

اس دوران ایک سوزوکی گاڑی کو روکا گیا جس میں جانوروں کے گوشت کو پشاور منتقل کیا جا رہا تھا۔ لائیوسٹاک کے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹرسید معصوم شاہ نے موقع پر گوشت کو انسانی صحت کے مضر قرار دے دیا۔ ان کی رپورٹ کے مطابق جانور کو مرنے کے بعد زبح کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

جبکہ گوشت سے انتہائی بدبو آ رہی تھی ۔ ڈاکٹر کی رپورٹ کے بعد گوشت کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا اور موقع پر موجود بندے کو گرفتار کر کے جیل منتقل کرلیا گیا۔

تفتیش کے دوران اس نے اعتراف کیا کہ اس گوشت کو گھنٹہ گھر کے قریب سبزی منڈی میں قصائی کی دکان کو منتقل کیا جا تا تھا جس کے بعد سبزی منڈی میں قصائی کی دکان کو سیل کر دیا گیا اور قصائی کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جس کو جلد ہی گرفتار کر لیا جا ئے گا۔ان افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں