خاتون پولیو ورکر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

جمعرات 25 اپریل 2019 23:24

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) پشاورپولیس نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے خاتون پولیو ورکر کو ڈراتے دھمکاتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم نے پولیو مہم کے دوران خاتون ورکر کو قطرے پلانے سے منع کیا تھا، قطرے پلانے کے اسرار پر ملزم خاتون ورکر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا تھا، پولیس اہلکار کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزشتہ روز پولیو ٹیم معمول کی ڈیوٹی میں مصروف تھی کہ اس دوران ملزم حیا خان نے پولیو ٹیم کو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے منع کیا، تاہم مسلسل اسرار پر ملزم خاتون پولیو ورکر کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا، موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے ملزم کو قابو کرکے گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور سنگین دھمکیاں دینے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران سامنے آیا ہے کہ ملزم حیا خان ولد سردار کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ ملزم نے اس سے قبل بھی پولیو ویکسین پلانے میں لیت و لعل سے کام لیتا رہا ہے جسکو مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں