ریگی ماڈل ٹائون میں زیر تعمیر منصوبوں پر کام تیز کیاجائے، ڈی جی پی ڈی اے

جمعرات 25 اپریل 2019 23:24

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی عزیرخان نے جمعرات کے روز ریگی ماڈل ٹائون کا دورہ کیا اور سنٹرل پارک سمیت زیر تعمیر مختلف نوعیت کے جاری منصوبوں کا بھی معائنہ کیا۔ڈی جی پی ڈی اے نے اپنے سٹاف کے ہمراہ ماڈل ٹائون کے آفس گئے اور مختلف منصوبوں کے بارے میں تفصیلات معلومات کیں۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈی جی نے دورے کے دوران ماڈل ٹائون کے پی ایچ یو اور زیر تعمیر سکول کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر ڈی جی عزیر خان نے واضح کیا کہ ریگی ماڈل ٹائون میں زیر تعمیر منصوبوں پر کام تیز کئے جائیں اور منصوبوں میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال اور کام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انھوں نے پی ڈی اے کے حکام سے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے انجام دیں تاکہ عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کمی نہ ہو جبکہ سرکاری فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتنے والے ملازمین سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں