پیسکوسرویلینس ٹیموں کی مختلف سرکلز میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی

جمعہ 26 اپریل 2019 15:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) چیف ایگزیکٹیو پیسکو کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف جاری مہم کے دوران پیسکوسرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیموں نے پشاورسرکل ،خیبرسرکل،مردان سرکل،بنوں سرکل کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی ۔ پیسکو کے مطابق پیسکوسرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیموں نے پشاورسرکل کے شاہی باغ سب ڈویژن کے علاقوں بشیرآباد اور حسن گڑھی میں 42 افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا،داودزئی سب ڈویژن کے علاقوں میں53 گھریلو اورکمرشل کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی گئی، خیبرسرکل کے رسالپور سب ڈویژن کے علاقوں میں36 کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی گئی،مردان سرکل کے پارہوتی سب ڈویژن میں 11 ،شاہ ڈھنڈ میں 10،کاٹلنگ سب ڈویژن میں 5،اورگھڑی کپورہ سب ڈویژن میں 13 کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی گئی،بنوں سرکل کے کینٹ سب ڈویژن میں 43 کنکشنوں سے ،سرائے نورنگ میں 13 اورڈومیل سب ڈویژن میں 15 کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی گئی،سوات سرکل کے کانجوسب ڈویژن کے علاقوں میں 19،دیولئی سب ڈویژن میں 12 اورکبل سب ڈویژن میں 9 کنکشنوں سے بجلی چوری پکڑی گئی،بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتاہے کہ بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پیسکو کی ٹیمیں بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کررہی ہیں بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین سے ان کے اپنے مفاد میں التماس ہے کہ وہ بجلی کا ناجائز استعمال روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں